مذہب تبدیل کرنے والے باپ کے خلاف بیٹی کی در خواست
لاہور ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو عدالتی معاونت کے لئے طلب کر لیا
پیر 9 مئی 2016 14:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے بار بار مذہب تبدیل کرنے والے باپ کے خلاف بیٹی کی جانب سے اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو عدالتی معاونت کے لئے طلب کر لیا. لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس کاظم رضا شمسی نے کیس کی سماعت کی.درخواست گزار انیلہ سلیم کیوکیل آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواست گزار کے باپ سلیم نذیر نے عیسائیت کو ترک کر کے اسلام قبول کیا جبکہ رضیہ بی بی نامی مسیحی خاتون کو بھی مسلمان کر کے اس سے شادی کر لی.
(جاری ہے)
شادی کے کئی برس بعد خاتون فوت ہوئی تو اس نے اپنی بیوی کو مسیحی رسومات کے ساتھ مسیحی قبرستان میں دفن کر دیا جبکہ اس کے بعد تیسری شادی بھی ایک مسیحی عورت کو مسلمان کر کے کی مگر اب خود کو عیسائی ظاہر کر رہا ہے.انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ بار بار مذہب تبدیل کرنے پر درخواست گزار کے باپ کے خلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم دیا جائے.جس پرعدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مذہب تبدیل کرنے والے کو اسلام میں مرتد کہا گیا یے جس کی سزاء موت ہے ,,,عدالت کو اس حوالے سے موجود ملکی قانون سے متعلق آگاہ کیا جائے.عدالت نے کیس کی مزید سماعت پچیس مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو عدالتی معاونت کے لئے طلب کر لیا
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.