رُکن صوبائی اسمبلی خیرالنساء مُغل نے گورنمنٹ گرلز ابن ِرشد کالج میں روڈ کا افتتاح کردیا
پیر 9 مئی 2016 18:50
میرپورخاص( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) رُکن صوبائی اسمبلی خیرالنساء مُغل نے گورنمنٹ گرلز ابن ِرشد کالج میں 1.50ملین روپے کی لاگت سے 10ہزار اسکوائر فٹ سی سی روڈ کا ا فتتاح کیا ۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے خاطر خواہ بجٹ صرف کررہی ہے اس کے باوجود شرح خواندگی کے تناسب میں اضافہ نہیں ہورہا جو افسوس کی بات ہے اس لئے اساتذہ کو چاہئے کہ وہ طلبہ وطالبات کو اپنی اولاد سمجھ کر معیاری تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں جو ان کا فرض بھی ہے اور اساتذہ کا معاشرے میں ایک بڑا مقام بھی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر اساتذہ بہتر طور پر تعلیم دیں تو ٹیوشن سینٹر بند ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی کوشش ہے کہ سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کواپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرانے کا پابند کیا جائے جس کیلئے قانون سازی کرکے بل اسمبلی میں پاس کروایا جائے۔(جاری ہے)
انہوں نے اساتذہ سے امید ظاہر کی کی میرپورخاص میں تعلیمی معیار بہتر کرنے کا جو عزم کیا ہے اس میں میرا ساتھ ضرور دیں گے تاکہ تعلیمی میدان میں میرپورخاص کو رول ماڈل کے طور پر پیش کیا جاسکے۔
اس سے قبل کالج کی پرنسپل شاہدہ پروین، پروفیسر عائشہ خاصخیلی اور دیگر اساتذہ نے کہا کہ اس وقت کالج میں 3500سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں ۔ کالج کے درپیش مسائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ کالج میں چودیواری کی تعمیر،سائنس لیب، مزید کلاسز ،واٹر ٹینک طالبات کیلئے انڈور اسپورٹس پریکٹس ہال ،آڈیٹوریم کے فرنیچرکی ضرورت اور لائبریری کی توسیع کی اشد ضرورت ہے جس پر ایم پی اے نے یقین دلایا کہ درپیش مسائل حل کروائیں جائینگے۔بعد ازاں ایم پی اے نے کالج کا تفصیلی دورہ کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی، 50 فیصد تک سبسڈی دینے کا فیصلہ
-
آرٹیسڈ انجکشن 75 ملی گرام کی فروخت اور اس کے استعمال پر پابندی عائد
-
بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے، شرجیل انعام میمن
-
شہید بھٹو نے لیبر پالیسی سے مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دیا، بلاول بھٹو
-
منظم جدوجہد سے ہی عوام کوحقوق ملیں گے، حق کے لیے زبردست مزاحمت کرنا ہوگی‘حافظ نعیم الرحمن
-
عالمی یومِ مزدور پرگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا پیغام
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا یوم مئی کے موقع پرپیغام
-
لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور اور محروم طبقہ کی ترجمانی کی ہے،فیصل کریم کنڈی
-
اسحاق ڈاراو آئی سی سمیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا پہنچ گئے
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہی: چودھری شافع حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.