ڈنمارک دنیا کے سب سے زیادہ خوش رہنے والے افراد کا ملک قرار

muhammad ali محمد علی پیر 9 مئی 2016 22:24

ڈنمارک دنیا کے سب سے زیادہ خوش رہنے والے افراد کا ملک قرار

کوپن ہیگن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔9مئی 2016ء) ڈنمارک دنیا کے سب سے زیادہ خوش رہنے والے افراد کا ملک قرار پایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک بین الاقوامی این جی او ایس ڈی ایس این کی جانب سے دنیا کے سب سے زیادہ خوش رہنے والے عوام کے ممالک اور سب سے کم خوش رہنے والے عوام کے ممالک کی نئی فہرست جاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ فہرست میں ڈنمارک کو دنیا کے سب سے زیادہ خوش رہنے والے عوام کا ملک قرار دیا گیا ہے۔

اس فہرست میں سوئزرلینڈ دوسرے جبکہ آئس لینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب دنیا کے سب سے کم خوش رہنے والے عوام کے ممالک میں بروندی پہلے نمبر پر جبکہ شام دوسرے اور ٹوگو تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس فہرست کی تیاری کیلئے مختلف عوامل دیکھے جاتے ہیں جن میں معیشت کی مضبوطی، کرپشن کی کمی یا زیادتی اور معاشرتی ماحول اور دیگر کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :