آصف علی زرداری پر لگائے گئے تمام الزامات میڈیا ٹرائل کا حصہ ہیں ،مشیر اطلاعات سندھ
لاہور میں بیٹھے ہوئے چند لوگ اپنے مالکوں کے گناہوں کو چھپانے کے لئے سازشیں تیار کررہے ہیں مولابخش چانڈیو
پیر 9 مئی 2016 22:49
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے آصف علی زرداری پر لگائے گئے الزامات پر رد عمل دیتے ہوئے ان تمام الزامات کو رد کیا جو ایک نجی چینل کی طرف سے لگائے گئے ہیں انہو ں نے کہا کہ ہائیڈ پارک لندن میں آصف علی زرداری کی کوئی پراپرٹی نہیں ہے یہ خبر بالکل بے بنیاد اور من گھڑت ہے ۔
آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ نجی چینل کی جانب سے پروگرام میں دکھائی جانے والی پراپرٹی اگرثابت ہوجائے تو میں یہ تما م جائیداد پاکستان کے نامور سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کے حوالے کردوں گا ۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت کے خلاف ماضی میں بھی اسی قسم کی بے بنیاد اوربے ہودہ الزامات لگتے رہے ہیں جو آج تک ثابت نہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ آصف علی زرداری کے خلاف ماضی میں بھی کئی کیسز بنائے گئے ہیں اور ان جھوٹے کیسز کی بنیاد پر انہیں جیل میں رکھا گیا اور وہ تما م کیسز بالآخر غلط ثابت ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری ایک بااصول انسان ہیں اور وہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ان بے بنیاد خبروں کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمات جاری رکھی ہوئی ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.