بجٹ میں 4نئے ایکسپو سنٹر کیلئے 6ارب مختص کرنے کی تجویز خوش آئند ہے‘خادم حسین
منگل 10 مئی 2016 13:34
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) فیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر وایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریز خادم حسین نے نئے وفاقی بجٹ میں پاکستانی صنعتی مصنوعات کی نمائش اور پاکستانی مصنوعات کی پروموشن کیلئے 4نئے ایکسپو سنٹر کیلئے 6ارب مختص کرنے کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے ایکسپو سینٹر کے قیام سے پاکستانی مصنوعات کی نمائش سے ملکی برآمدات کو فروغ ملے گا ۔
انہوں نے کہا کہ نئے ایکسپو سینٹر کی تعمیر لاہور ، فیصل آباد، پشاور اور کوئیٹہ میں کی جائے گی وزارت تجارت کی رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں چار نئے ایکسپو سنٹر کے قیام کی تجویز دی ہے جس سے تجارتی نمائشوں، صارفین کے میلوں اور کانفرنسز سمیت دیگر مختلف تقریبات کی مددسے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کیا جائے گا ۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.