کاشتکار سبزیوں کی برداشت مناسب طریقوں اور موزوں آلات سے کریں،محکمہ زراعت پنجاب

بدھ 11 مئی 2016 20:07

راولپنڈی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مئی۔2016ء ) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق کاشتکار سبزیوں کی برداشت مناسب طریقوں اور موزوں آلات سے کریں تاکہ سبزیات کے بعد از برداشت نقصانات سے بچا جا سکے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق سبزیوں کی برداشت دن کے ٹھنڈے اوقات میں کریں اور انہیں برداشت کے بعد سایہ دار جگہ پر رکھیں۔ کھیت کی گرمی کم کرنے کیلئے سبزیوں پر ٹھنڈے پانی کا چھڑکاؤ کریں تاکہ سبزیوں کا عمل تنفس کم ہوجائے۔ برداشت کے بعد سبزیوں کو صاف ستھری ٹوکریوں میں اکٹھا کریں ، ٹوکریوں کو ضرورت سے زیادہ نہ بھریں تاکہ نیچے والی سبزیاں خراب نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :