واسا کے پائپ گرنے سے کمسن بچہ جاں بحق ،بھائی اور دوست شدید زخمی ،ہسپتال منتقل
چیئرمین واسا کا نوٹس ،ایس ڈی او فیصل سرور اور سب انجینئر محمد عابد کو معطل کر دیا ،پولیس کے تاخیر سے پہنچنے کی بھی انکوائری شروع
بدھ 11 مئی 2016 21:52
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء) لاہور میں شاہ کمال روڈ پر واسا کے پائپ گرنے سے ایک کمسن بچہ جاں بحق جبکہ اس کا بھائی اور دوست شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، چیئرمین واسا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی او فیصل سرور اور سب انجینئر محمد عابد کو معطل کر دیا ، جبکہ پولیس کے جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچنے کی بھی انکوائری شروع کر دی گئی ، مقتول بچے کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے ٹائر جلا کر واسا کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور اعلیٰ حکام سے سخت ایکشن کامطالبہ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق شاہ کمال روڈ پر ترقیاتی مکمل ہو جانے کے باوجود واسا کی جانب سے سیوریج کے لئے لائے گئے پائپ وہاں پڑے تھے ۔(جاری ہے)
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دو بھائی شازل اور عادل سکول سے چھٹی کے بعد گھر آئے تو ان کے ہمراہ ان کا ایک دوست بھی موجود تھا ۔ تینوں پائپوں پر کھیل رہے تھے کہ اچانک پائپ نیچے گر گئے جس کے نتیجے میں شازل موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ عادل اور دوسرا بچہ شدید زخمی ہو گئے ۔
عینی شاہدین کے مطابق پولیس اور ریسکیو ٹیم کو متعدد بار فون کیا گیا لیکن کوئی جائے وقوعہ پر نہ پہنچا جس کے بعد شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ شازل پہلے ہی دم توڑ چکا ہے جبکہ دیگر دو بچے شدید زخمی ہیں ۔ جاں بحق ہونے والے بچے کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے ٹائر جلا کر شدید احتجاج کرتے ہوئے واسا حکام کے خلاف نعرے بازی کی ۔ مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ذمے داروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شازل کا پوسٹمارٹم کروا کے ٹھیکے دار کے خلاف مقدمہ درج کیا جائیگا جبکہ پولیس کے جائے وقوعہ پر تاخیر پہنچنے کی بھی انکوائری ہو گی ۔ دوسری جانب وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ کارروائی ہو گی اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائیگا ۔ ایم ڈی واسا نے ایس ڈی او قیصر سرور اور سب انجینئر کو معطل کر دیا اور ایس ڈی او حافظ محمد غفران کو اقبال ٹاؤن کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.