کاشتکارمکئی کے پھول آنے سے دانہ بننے تک فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں ،ماہرین

جمعرات 12 مئی 2016 14:53

فیصل آباد۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مئی۔2016ء ) جامعہ زرعیہ فیصل آبا دکے ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدائت کی ہے کہ وہ مکئی کے پھول آنے سے دانہ بننے تک فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں تاکہ مکئی کی بمپر کراپ کا حصول اور زیادہ سے زیادہ معاشی فائدہ ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ بہاریہ مکئی کے پھول آنے کے بعد دانہ بننے تک اسے پانی کی شدت سے ضرورت ہوتی ہے لہٰذا اگر مناسب پانی نہ دیا جائے تو دانہ بننے کی صلاحیت میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فصل پر کونپل کی مکھی اور گڑوؤ ں کے حملہ کا بھی خطرہ ہو سکتا ہے لہٰذا اگر کسی جگہ پر ایسی کسی بیماری کی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے انسدادی وتدارکی اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی اگلی فصل کی بوائی کیلئے خالص اور معیاری بیج انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اس لئے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ معیاری بیج کی تیاری کی جانب بھی خصوصی توجہ مرکوز کریں جس کیلئے ضروری ہے کہ بیج خالص قسم کا ، تندرست ، جڑی بوٹیوں سے پاک ہو ۔

متعلقہ عنوان :