کماد کی اچھی پیداوار بروقت آبپاشی سے منسلک ہے ،ماہرین

جمعرات 12 مئی 2016 14:53

فیصل آباد۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مئی۔2016ء ) جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے ماہرین زراعت نے کماد کے کاشتکاروں کو ہدائت کی ہے کہ وہ وسط مئی کے بعد سے جون کے آخر تک کماد کی فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں تاکہ فصل کی بڑھوتری کا عمل بہتر طریقے سے جاری رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یا کہ وسط مئی کے بعد اور ماہ جون کے دوران موسم گرما کی شدت کے باعث کماد کی فصل کو پانی کی اشد ضرورت ہوتی ہے لہٰذا اگر شیڈول کے مطابق کماد کی فصل کو پانی فراہم نہ کیا جائے تو اس سے فصل متاثر ہونے کا خدشہ رہتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کماد کی اچھی پیداوار بروقت آبپاشی سے منسلک ہے ۔انہوں نے کہا کہ جون کے مہینے کے دوران کماد کی فصل کو 10سے 12روز کے وقفہ کے دوران ضرورت کے مطابق پانی دیا جائے اور آبپاشی کے ساتھ ساتھ جڑی بوٹیوں کی تلفی، گوڈی ، نلائی پر بھی خاص توجہ مرکوز رکھنی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :