نثار مورائی کی گرفتاری کو 2ماہ مکمل ہونے کے باوجود جے آئی ٹی نہیں ہوسکی
جمعرات 12 مئی 2016 16:44
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹوسوسائٹی نثار مورائی کی گرفتاری کو دو ماہ مکمل ہوگئے ہیں تاہم کی عدالتی احکامات کے باوجود ملزم کی جے آئی ٹی نہیں ہو سکی ہے ۔ذرائع کے مطابق رینجرز نے نثار مورائی کو 11 مارچ کو گرفتار کر کے 90 روزہ ریمانڈ حاصل کیا تھا۔نثار مورائی پر منی لانڈرنگ،دہشت گردی اور لیاری گینگ وار سے رابطے اورزمینوں پر قبضے سمیت دیگر سنگین الزامات ہیں ۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے 15 روز میں جے آئی ٹی مکمل کرنے کے احکامات دیئے تھے تاہم اب تک رینجرز اور پولیس میں جے آئی ٹی کے سربراہ کی تقرری پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے جس کی وجہ سے نثار مورائی سے تفتیش کا عمل تعطل کا شکار ہے ۔دوسری جانب فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں بے ضابطگیوں کی رپورٹس پر نیب نے تحقیقات شروع کردی ہیں ، اس سلسلے میں نیب حکام نے فشری کا دورہ بھی کیا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.