سپریم کورٹ نے لال مسجد اور جامعہ حفصہ سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت سے عدالتی فیصلوں پر عمل در آمد رپورٹ طلب کرلی
ذیشان حیدر جمعرات 12 مئی 2016 19:42
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 12 مئی۔2016ء) سپریم کورٹ نے لال مسجد اور جامعہ حفصہ سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت سے عدالتی فیصلوں پر عمل در آمد رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سپریم کورٹ میں لال مسجد اور جامعہ حفصہ سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔
(جاری ہے)
جسٹس اعجازافضل نے ریمارکس دیئے کہ آپریشن میں مرنے والوں میں کتنے افراد معصوم تھے کتنے شرپسند تعین کیسے کیا گیا ، مرنے والوں میں صرف 3افراد معصوم تھے تعین کیسے کیا گیا، ڈپٹی اٹارنی جنرل سہیل محمود نے کہا کہ جامع رپورٹ تیار کی گئی 103 افراد مارے گئے ، مرنے والے 3 راہ گیروں کو دیت کی رقم بھی دی گئی، جسٹس قاضی فائز عیسی نے لال مسجد کے وکیل سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن میں 11فوجیوں کو کس نے مارا۔
ایڈووکیٹ طارق اسد نے بتایا کہ مسجد پر 3 اطراف سے فائرنگ کی گئی ، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے عدالتی فیصلوں پر عمل در آمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 4ہفتوں تک ملتوی کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.