گوجرانوالہ،لائیو سٹاک کی کارروائی ، 11 سو لٹر مضر صحت دودھ پکڑا گیا

جمعہ 13 مئی 2016 11:27

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء) محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے گیارہ سو لٹر مضر صحت دودھ پکڑلیا۔ چیکنگ کے دوران دودھ میں کیمیکلز پائے گئے ، ملزم گرفتار دودھ کو نہر میں بہا دیا گیا۔ عمر حیات نامی شخص منڈی بہاؤ الدین سے دودھ گوجرانوالہ فروخت کرنے کے لیے لا رہا تھا۔

(جاری ہے)

گوندلوالہ چوک کے قریب محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیموں نے ناکہ لگا کر گاڑی کو روک کر دودھ کے نمونہ لے کر اس کو چیک کیا تو اس میں سرف ، یوریا اور دیگر کیمیکلز پائے گئے جس پر گیارہ سو لیٹر دودھ کو قبضہ میں لے کر نہر میں بہا دیا گیا جبکہ ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

ڈائریکٹر ایگریکلچر سردار اکبر کا کہنا تھا کہ ملزم دودھ بیچنے کے لیے گوجرانوالہ آرہا تھا۔ جب دودھ کے نمونہ کو لیکٹو میٹر میں چیک کیا گیا تو یہ مضر صحت نکلا ، دودھ میں کیمیکلز کی بڑی تعداد میں موجودگی پائی گئی ہے۔ دودھ کو ضائع کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :