ٹرمپ کی کامیابی کیلئے بھارت میں ہندووٴں کی پوجا

دعائیہ تقریب کا اہتمام سخت گیر ہندو تنظیم ہندو سینا نے کیا،پوجا کے وقت وہاں ہندو دیوی دیوتاوٴں کی بہت سی مورتیاں جمع کی گئیں

جمعہ 13 مئی 2016 16:15

ٹرمپ کی کامیابی کیلئے بھارت میں ہندووٴں کی پوجا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء) دارالحکومت دہلی میں سخت گیر ہندو تنظیم ہندو سینا نے آئندہ صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے لیے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا،پوجا کے وقت وہاں ہندو دیوی دیوتاوٴں کی بہت سی مورتیاں جمع کی گئی تھیں جہاں پر ٹرمپ کی کامیابی کے لیے خصوصی پوجا کی گئی،بھارتی ٹی وی کے مطابق اس ہندو تنظیم کا کہنا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت اس لیے کر رہی ہے کیونکہ ’دولت اسلامیہ کی شدت پسندی کے خلاف انھی سے انسانیت کی توقع کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ہندو سینا کے تقریباً درجن بھر کارکن دہلی کے ایک پارک میں جمع ہوئے اور پوجا پاٹ کی۔ ٹرمپ کی حمایت میں وہاں ایک بینر بھی آویزاں کیا گیا تھا۔اس تنظیم کے بانی وشنو گپتا نے بتایا کہ ’صرف ڈونلڈ ٹرمپ ہی انسانیت کو بچا سکتے ہیں۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی تنظیم کا ٹرمپ کی حمایت کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں اس طرح کے بہت سے پروگرام کرنے کا منصوبہ ہے۔ہندو سینا، شیو سینا، بجرنگ دل اور اس طرح کی دیگر بہت سی سخت گیر ہندو تنظیمیں انڈیا میں مسلمانوں کے خلاف اپنے موقف کے لیے معروف ہیں، اور مخالفین پر حملوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہ چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :