Live Updates

نیازی سروسز لیمیٹڈ عمران خان کی ملکیت میں رہی: ترجمان تحریک انصاف

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 مئی 2016 20:06

نیازی سروسز لیمیٹڈ عمران خان کی ملکیت میں رہی: ترجمان تحریک انصاف

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13مئی۔2016ء) ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیازی سروسز لیمیٹڈ عمران خان کی ملکیت میں رہی ہے۔ تفصِلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کی مبینہ آف شور کمپنی کے انکشاف کے حوالے سے ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نعیم الحق کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیازی سروسز لیمیٹڈ کمپنی اور لندن کا فلیٹ 2003 تک 20 سال کے عرصے تک عمران خان کی ملکیت میں رہا اور اس کی ملکیت ظاہر بھی کی گئی تھی۔

عمران خان لندن میں 20 سال مقیم رہے۔ اس دوران انہوں نے لندن میں کاونٹی کرکٹ کھیل کر جو پیسہ کمایا اسی سے اپنا فلیٹ خریدا۔ بعد ازاں فلیٹ کو فروخت کرنے کے بعد اس سے حاصل ہونے والی رقم باقائدہ بینکنگ چینل سے پاکستان منتقل کی گئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات