فریضہ حج کو اختلافات کی بھینٹ چڑھانے کا کوئی جواز نہیں ، سیاسی رنگ دینے کی ایرانی سازشیں قابل مذمت ہیں:خلیج تعاون کونسل
میاں محمد ندیم اتوار 15 مئی 2016 11:30
الریاض(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15مئی۔2016ء) خلیج تعاون کونسل(جی سی سی)نے فریضہ حج کو سیاسی رنگ دینے کی ایرانی سازشوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تہران کی پالیسی کو سعودی عرب کی توہین کے مترادف قراردیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالطیف الزیانی نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ ایران کا فریضہ حج کو سیاسی رنگ دینے کے منفی طرز عمل سے تہران کی بدینتی ظاہرہوتی ہے۔
ایران حج کو سیاسی رنگ دے کر ایران کے حجاج کرام کے مسائل کے حل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی راہ میں خود ہی مشکلات کھڑی کررہا ہے۔انہوں نے ایرانی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ہوش کے ناخن لیں اور فریضہ حج جیسی مقدس عبادت کو سیاسی رنگ دینے کے بجائے اس کی مذہبی روح کو برقرار رکھنے میں معاونت کرے۔(جاری ہے)
ڈاکٹر الزیانی کاکہنا تھا کہ فریضہ حج تمام مسلمانوں اور مسلمان ملکوں کے لیے یکساں ہے، فریضہ حج کو دو طرفہ اختلافات کی بھینٹ چڑھانے کا کوئی جواز نہیں ہے، یہ بات قطعا نا مناسب ہے کہ کوئی ملک سیاسی اختلافات کی بنیاد پر فریضہ حج کی ادائیگی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرے۔
ایرانی حکومت کے سینیر عہدیداروں کے سعودی عرب کے خلاف اشتعال انگیز بیانات غیرذمہ دارانہ ہی نہیں بلکہ فریضہ حج کی مذہبی حیثیت کو متنازع بنانے کی مذموم کوشش ہیں، اس طرح کے بیانات سے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات مزید متاثرہوں گے اور فریضہ حج کی ادائیگی کی راہ میں بھی رکاوٹ پیدا ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.