آپ کی آمد ہمارے لیے باعث مسرت.. آپ کی راحت ہمیں مطلوب
مدینہ منورہ کے داخلی راستوں پر اردو سمیت سات زبانوں میں خیرمقدمی بورڈز نصب کر دیئے ہیں
اتوار 15 مئی 2016 14:43
مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء) مسجد نبوی کی انتظامیہ نے مدینہ منورہ میں حاضری کا شرف حاصل کرنے کے لئے آنے والوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے مدینہ منورہ کے داخلی راستوں پر اردو سمیت سات زبانوں میں چار بڑے خیرمقدمی بورڈز نصب کر دیئے ہیں۔
(جاری ہے)
انتظامیہ کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ عبدالواحد بن علی الحطاب نے بتایا ہے کہ مدینہ منورہ اور مسجد نبوی میں آنے والے زائرین کے لیے خیرمقدمی کلمات اور ہدایات پر مشتمل چار بورڈز شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مدینہ شہر آنے والوں کے داخلی راستے‘ مکہ مکرمہ کی طرف سے آنے والوں کے راستے شاہراہ ا لہجرہ‘ القصیم سے آنے والا راستے اور تبوک سے آنے والا راستے پر نصب کئے گئے ہیں۔
ان بورڈز پر سات زبانوں میں مختلف ہدایات درج ہیں جن میں یہ عبارت بھی شامل ہے "آپ کی آمد ہمارے لیے باعث مسرت.. آپ کی راحت ہمیں مطلوب"۔ یہ سات زبانیں عربی، انگریزی، اردو، فرانسیسی، ترک، ہاوٴسا اور ملاوی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.