ساہیوال میں سورج آگ برساتا رہا ،لو لگنے سے 3ہلاک ، 6کی حالت نازک
اتوار 15 مئی 2016 15:28
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مئی۔2016ء) ضلع ساہیوال میں اتوار کو بھی سورج آگ برساتا رہا شدید گرمی اور لو لگنے سے تین افراد ہلاک درجنوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا جن میں چھ کی حالت نازک ہے ۔ بر ف فروشوں نے برف کے منہ مانگے دام وصول کیے ۔
(جاری ہے)
گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے ضلع ساہیوال میں گرمی کی لہر کے سبب درجہ حرارت رواں سال کے بلند درجہ حرارت 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جس سے نور شاہ کے غلام ستار کی چالیس سالہ بیوی حلیمہ ، چک 11-26ایل کے ممتاز کی اکتالیس سالہ بیوی پروین کھیتوں میں کام کرتے ہوئے لو لگنے سے بیہوش ہو گئیں دونوں کو فوری طور پر سول ہسپتال لایا گیا جہاں دونوں ایمر جنسی وارڈ میں دم توڑ گئیں ۔
جبکہ پاکپتن سے مہمان آئی ہوئی تیس سالہ لڑکی شائستہ بھی شدید گرمی کے سبب بیہوشی کی حالت میں ہسپتال لائی گئی تو وہ دم توڑ گئی ۔ آج بھی درجنوں افراد کو شدید گرمی کے سبب ہسپتال لایا گیا جن میں چھ افراد تین خواتین سمیت بیہوش ہیں اور ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ گرمی کی لہر کے ساتھ ہی برف فروشوں نے برف کے ریٹ بڑھا دیے ہیں اور برف کی مصنوعی قلط پیدا کر کے برف پچاس روپے کلو تک فروخت کی جا رہی ہے شہریوں نے انتظامیہ سے برف کی گراں فروشی کے مرتکب افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.