ٹیوٹا رواں سال کے دوران15ہزار نوجوانوں کو چینی زبان کورس سیکھائے گی ‘ عرفان قیصر شیخ
پیر 16 مئی 2016 13:58
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مئی۔2016ء) ٹیوٹا رواں سال کے دوران15ہزار نوجوانوں کو چینی زبان کورس سیکھائے گی ،ٹیوٹا نے چینی زبان کورس میں لوگوں کی دلچسپی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اسے صوبہ کے دیگر شہروں میں شروع کردیا ہے، اس وقت چینی زبان کورس گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ریلوے روڈ لاہور، گوجرانوالہ، گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گلبرگ ، فیصل آباد، ملتان، راوالپنڈی، گورنمنٹ سٹاف ٹریننگ کالج فیصل آباد،گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین ٹاؤن شپ اور گجرپورہ لاہورمیں شروع کیا جا چکاہے ۔
ان خیالات کا اظہار چےئرپرسن عرفان قیصر شیخ نے چینی زبان کورس کی کلاسز کے حوالے سے جائزہ کاراجلاس میں کیا ۔چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔(جاری ہے)
عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ دوسرے شہروں میں بھی چینی زبان کورس کے آغاز کیلئے ٹیوٹا سیکرٹریٹ سے نوجوان رابطہ کر رہے ہیں۔ اب اس کورس کو مزید دیگر شہروں میں بھی شروع کیا جائے گا۔
یہ کورس ان نوجوانوں کے لئے مدد گار ثابت ہو گا جو پاکستان میں چینی کمپنیوں اور چین میں نوکریوں کے مواقع حاصل کرنا چاہتے ہیں۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے کہا کہ چینی زبان پر عبور حاصل کرنے پر دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کی رکاوٹوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔اس کورس میں داخلے کیلئے اہلیت میٹرک ہے ۔لینگویج کورسزکو شروع کرنے کا مقصد چینی مارکیٹ میں پاکستان کی تربیت یافتہ ہنر مند افرادی قوت کو قابل اور زیادہ مقبول بنانا ہے ۔چین کا پاکستان کے ساتھ معاشی اور اقتصادی تعاون عوام کیلئے خوشحالی کی نئی راہیں ہموار کرے گا۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی کی یومِ تاسیس ریلی کا مقدمہ، شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
محسن نقوی کا دھماکے میں صدر پریس کلب خضدار محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار افسوس
-
شیرافضل مروت کے بھائی خالد لطیف مروت کو خیبرپختونخوا کابینہ سے فارغ کر دیا گیا
-
بورڈ آف ریونیو کے تحت ٹیکسز میں 15 سے 20 سال سے ایک ہی شرح پرمنجمد ٹیکس ریٹس پرنظرثانی کی جائیگی،وزیرخزانہ
-
ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق
-
ہمارے پاس ڈائیلاگ کیلئے کوئی پیغام نہیں آیا، بیرسٹر گوہر
-
سپیکر قومی اسمبلی کی چاند پر بھیجے جانے والے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی روانگی پر مبارکباد
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ہواوے کے وفد کی ملاقات ،پاکستان میں ڈیجیٹل کوریڈور قائم کرنے پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر اطلاعات کا خضدار میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ میں خضدار پریس کلب کے صدر سینئر صحافی محمد صدیق مینگل کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ک چلاس بس حادثہ میں اموات پر اظہار افسوس
-
مویشیوں کی کراچی میں آمد پر ان کو ہیلتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر مسائل کو حل کیا جائے گا ،سعید غنی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.