معروف قانون دان بیرسٹر سلیم سہگل کے قتل کے بعد ان کا خاندان جائیداد کی تقسیم کے معاملے پر اختلافات کا شکار ہو گیا
بیرسٹر سلیم سہگل کی بہنوں نے مرحوم کی بیوہ ،اپنے سگے چھوٹے بھائی کیخلاف ملی بھگت کر کے انہیں جائیداد سے محروم کرنے کا الزام عائد کر دیا
منگل 17 مئی 2016 21:39
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) معروف قانون دان بیرسٹر سلیم سہگل کے قتل کے بعد ان کا خاندان ایک ارب روپے کی جائیداد کی تقسیم کے معاملے پر اختلافات کا شکار ہو گیا ،بیرسٹر سلیم سہگل کی بہنوں نے مرحوم کی بیوہ اور اپنے سگے چھوٹے بھائی کے خلاف ملی بھگت کر کے انہیں جائیداد سے محروم کرنے کا الزام عائد کر دیا۔ مرحوم کی بہنوں شمیم آصف اور شبینہ آصف نے سلیم سہگل کی بیوہ عظمی سلیم اور اپنے سگے چھوٹے بھائی نعیم سہگل کے خلاف مرحوم کے لے پالک بچوں کو حقیقی ظاہر کر کے دھوکہ دہی اور فراڈ سے انہیں جائیداد سے محروم کرنے پر سینئر سول جج کی عدالت میں استقرار حق کا دعویٰ دائر کر دیا ہے ۔
دعویٰ میں کہا گیا ہے کہ وہ مشترکہ طور پر اپنے مرحوم بھائی بیرسٹر سلیم سہگل کی جائیداد میں حصہ دار ہیں ، سلیم سہگل کے قتل کے بعد تمام اہل خانہ نے متفقہ طور پر طے کیا تھا کہ سلیم سہگل کے قاتلوں کو سزا ہونے تک جائیداد تقسیم نہیں کی جائے گی ۔(جاری ہے)
دعویٰ میں کہا گیا کہ سلیم سہگل کی کوئی اولاد نہیں تھی اور انہوں نے ٹیسٹ ٹیوب بے بی کے لئے اپنی بیوی عظمی سلیم کا لندن ، آسٹریلیا اور امریکہ سے علاج بھی کروایا لیکن اولاد کی حسرت پوری نہ ہو سکی۔
جس کے بعد انہوں نے دو بچے گود لئے ۔دعوے میں مزید الزام لگایا گیا کہ اس دوران عظمی سلیم نے اپنے دیور اور درخواست گزاروں کے چھوٹے بھائی نعیم سہگل کے ساتھ مل کر لے پالک بچوں کو عدالت میں حقیقی ظاہر کر کے مرحوم کی تمام جائیداد ان بچوں کے نام پر منقتل کروا دی اور اس طرح ہم دونوں بہنوں کو جائز و قانونی شرعی حق سے محروم کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ بیر سٹرسلیم سہگل کو 2005میں قتل کر دیا گیا تھا ۔ سول جج پرویز ہمایوں نے دوعوے پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.