امریکہ کا ایک بار پھر جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف
پاکستان نیو کلیئر سپلائرز گروپ اور میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول کا رکن بننے کا اہل ہے ،پاکستان خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے،سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری
منگل 17 مئی 2016 21:52
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مئی۔2016ء) امریکہ نے ایک بار پھر سے جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ پاکستان نے خطے میں روایتی ہتھیاروں کے بڑھتے ہوئے عدم توازن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نیو کلیئر سپلائرز گروپ اور میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول کا رکن بننے کا اہل اور خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے ۔
منگل کو سلامتی اور جوہری عدم پھیلاؤ کے معاملات پر پاکستان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری اور امریکی وفد کی سربراہی امریکی نائب وزیر خارجہ نے کی۔ اجلاس میں جوہری عدم پھیلاؤ، خطے کی سلامتی و استحکام اور دوطرفہ اہمیت کے امور پر بات چیت کی گئی۔(جاری ہے)
امریکہ نے جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔
سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے اجلاس میں کہا کہ نیو کلیئر سپلائرز گروپ اور میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول کے رکن بننے کے اہل ہیں اور خطے میں پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے، پاکستان نے سماجی و معاشی ترقی کیلئے پر امن ایٹمی ٹیکنالوجی تک رسائی پر زور دیا، دونوں ملکوں نے جنوبی ایشیاء میں جوہری اور میزائل شعبوں میں تبدیلیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور پاکستان نے خطے میں روایتی ہتھیاروں کے بڑھتے ہوئے عدم توازن پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس میں کیمیائی اور بائیولوجیکل ہتھیاروں کے کنونشنز سے متعلقہ امور پر بھی غور کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ نے لارجر بنچ کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیج دیا
-
سعودی عرب سے تاریخی رشتہ معاشی تعلقات میں تبدیل ہو رہا ‘مریم نواز شریف
-
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
-
ٹھٹہ میں چچا کی پسند کی شادی پر بطور جرمانہ وڈیرے کو خاندان کی 2 بچیاں دینے کا عجیب فیصلہ
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.