کوئٹہ، میگا کرپشن کیس میں گریڈ پندرہ کے ملازم کی گرفتاری پر انحصار کئے بغیر کرپشن کنگ پر ہاتھ ڈالا جائے ،سردار یار محمد رند
منگل 17 مئی 2016 22:32
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے آرگنائزر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کیس میں گریڈ پندرہ کے ملازم کی گرفتاری پر انحصار کئے بغیر کرپشن کنگ پر ہاتھ ڈالا جائے ۔کچھی میں ایک ہی سڑک کی مرمت کے لئے چار چا ر بار فنڈز کااجراء کیا گیا عوامی وسائل کو شیرمادر سمجھ کر ہضم کرنے والوں کا بے رحمانہ احتساب کرکے ایک ایک پائی واپس وصول کی جائے ۔
گذشتہ دہائی کے دوران ترقیاتی منصوبوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے ساتھ محکمہ تعلیم اور دیگر محکموں میں ہزاروں جعلی بھرتیاں کی گئیں جن کی تحقیقات ضروری ہے۔پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سردار یار محمد نے کہا کہ بلوچستان میگا کرپشن کیس میں تیز رفتار تحقیقات کرکے بلا امتیاز تمام کرپٹ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔(جاری ہے)
گزشتہ دور حکومت میں جہاں صوبائی حکومت کو بے پناہ وسائل ملے وہاں ریکارڈ کرپشن بھی ہوئی۔
اس لئے گریڈ پندرہ کے ملازم سلیم شاہ کی گرفتاری پر تمام تر انحصار کرنے کے بجائے تفتیشی عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے اس کرپشن کنگ پر ہاتھ ڈالا جائے جس کی چھتری تلے ایک ماتحت ملازم کو اربوں روپے کی کرپشن کرنے کے مواقع حاصل ہوئے۔ سابقہ دور میں نہ صرف ترقیاتی منصوبوں میں گھپلے ہوئے بلکہ بلوچستان بھر میں ہزاروں اور کچھی میں سینکڑوں جعلی بھرتیاں بھی کی گئیں اور اس متعلق علاقے کے ایم پی اے اور چیئرمین ضلع کونسل کچھی تحریری نشاندہی بھی کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی سے ہم بدعنوانی کی نشاندہی کرتے چلے آرہے ہیں اور حالیہ کارروائیاں ہمارے اس موقف حقیقی تائید ہیں۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.