پانامہ لیکس کے غبا رے سے جلد ہوا نکل جائے گی، اکرم خان درانی
بدھ 18 مئی 2016 14:32
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر ہاؤونگ اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ ایک دو ہفتے میں پانامہ لیکس کے حوالے سے ہوا نکل جائے گی۔ عمران خان اپوزیشن کے ساتھ نہیں چل سکتے ۔ وہ ہمیشہ سولو فلائٹ کرتے ہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا مطالبہ وزیراعظم نے پورا کیا۔
اپوزیشن میں پی پی ، اے این پی،شیرپاؤ سب جمہوری پارٹیاں ہیں۔ وہ سمجھ گئے ہیں کہ وزیراعظم نے اپوزیشن کا مطالبہ پورا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی نابالغ ہیں۔ سب دیکھ رہے ہیں کہ یہ کب میچور ہو گی اور جمہوری رویہ اختیار کرے گی۔ پی ٹی آئی کے علاوہ باقی جماعتیں جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایک دو ہفتے میں پانامہ لیک کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی اور عمران خان اپوزیشن کے ساتھ نہیں چل سکتے۔
وہ ہمیشہ سولو فلائیٹ کرتے ہیں۔ ابھی وہ اپنا فائدہ حاصل کرنے کے لئے اپوزیشن کے ساتھ آ گئے ہیں۔ ٹی آر اوز پر پی ٹی آئی کے علاوہ سب متفق ہو جائیں گے۔ عمران خان نے اپوزیشن لیڈر سے پہلے ہی دھرنے کا اعلان کر کے یہ بتا دیا کہ اپوزیشن کی کیا حیثیت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر ہو گی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں خوفزدہ ہیں کہ ملک میں جاری منصوبے مکمل ہو گئے تو ان کی سیاست ختم ہو جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.