افغان حکومت اور حزب اسلامی میں امن معاہدے کے مسودے پر دستخط ہو گئے

muhammad ali محمد علی بدھ 18 مئی 2016 22:13

افغان حکومت اور حزب اسلامی میں امن معاہدے کے مسودے پر دستخط ہو گئے

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مئی۔2016ء)افغان حکومت اور حزب اسلامی میں امن معاہدے کے مسودے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں دہائیوں کی جنگ اور خون ریزی کے بعد بالاخر افغان حکومت اور شدت پسند تنظیم حزب اسلامی کے درمیان پہلا بڑا امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت حزب اسلامی کے لوگوں کو عام معافی دی جائے گی۔ جبکہ معاہدے کے تحت افغان جیلوں میں قید حزب اسلامی کے لوگوں کو رہا بھی کر دیا جائے گا۔