ملتان میں نشتر ہسپتال کی نرسوں کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری‘نشتر روڈ بند ہوگئی اور ٹریفک معطل
جمعرات 19 مئی 2016 13:32
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مئی۔2016ء) ملتان میں واقع نشتر ہسپتال کی نرسوں نے ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ اور نرس سپرنٹینڈنٹ کے ناذیبا رویے کے خلاف احتجاج تیسرے روز بھی جاری رکھا،جس سے نشتر روڈ بند ہوگئی اور ٹریفک معطل ہو گیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ملتان شہر میں نشتر روڈ پر واقع نشتر ہسپتال کے ایم ایس اور نرسنگ ہیڈ کے خلاف ہسپتال کی نرسوں نے احتجاج تین روز سے جاری رکھا ہوا ہے،نرسوں نے احتجاج کے دوران ہسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور نشتر روڈ بلاک کر دیا،نرسوں نے پلے کارڈز اور بینیرز اٹھا رکھے تھے جس پر ہسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے۔
ذرائع کے مطابق نرسوں کا احتجاج کے موقع پر اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہسپتال کے ایم ایس کا رویا نہایت نامناسب ہے،انہوں نے حجاب پہنے پر پابندی لگا رکھی ہے،احتجاج کر نے پر ایم ایس نے گذشتہ تین سال سے ہماری چھٹیاں منسوخ کر رکھی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نرسنگ ڈپارٹمنٹ سربراہ ہمیں مزید تعلیم حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہیں۔اس موقع پر نرسوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ نشتر ہسپتال کے ایم ایس کو فی الفور بر طرف کیا کیا جائے،اور نرسنگ ہیڈ کو معطل کر کے کسی اہل شخص کو تعینات کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.