بجلی کی غیر اعلانیہ اور اذیت ناک لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے ،ولید اقبال
ہر گزرتے دن کے ساتھ حکمران عوام پر عذاب بنتے جا رہے ہیں نا اہل حکمران اپنی ناکامیوں اور نا اہلیوں پر شرمندہ ہونے کی بجائے پوری ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہے ہیں اور اپنی حکومت کو طول دینے کے لیے 2018کا راگ الاپنا شروع ہو گئے ہیں،وفود سے گفتگو
جمعرات 19 مئی 2016 21:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی پولیٹیکل کمیٹی کے ممبر و صدارتی امید وار لاہور ولید اقبال نے کہا ہے کہ(ن) لیگ نے عام انتخابات میں عوام کو سہانے خواب دکھائے تھے اور بلند و بانگ دعوے کیے تھے مگر تین سال گزرنے کے باوجود ان کو کوئی ریلیف نہیں ملا ،کسانوں سمیت ہر شخص ان کے خلاف اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر سراپا احتجاج ہے ،بجلی کی غیر اعلانیہ اور اذیت ناک لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے ۔
گزشتہ روز اپنے دفتر میں ملاقات کے لیے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ولید اقبال نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ حکمران عوام پر عذاب بنتے جا رہے ہیں ، مرکز میں تیسری اور پنجاب میں چھٹی باری اور اپنی تجربہ کار ٹیم کے دعوے دار عوام سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں ، نا اہل حکمران اپنی ناکامیوں اور نا اہلیوں پر شرمندہ ہونے کی بجائے پوری ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہے ہیں اور اپنی حکومت کو طول دینے کے لیے 2018کا راگ الاپنا شروع ہو گئے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.