نومولود بچے کی پیدائش کی خوشی میں تیار کی گئی مٹھائی میں فصلوں کی جڑی بوٹیاں مارنے والی خطرناک زہر کلورفینا پر ڈال دی گئی تھی ،اس سے زہر آلود لڈو کھانے والے 100مقامی افراد متاثر ہوئے
اس المیے سے سبق حاصل کر کے نظام کوبہتر بنانے کی ضرورت ہے ،ہمیں عام لوگوں کو برابری کااحساس دینا ہو گا‘ کمیٹی سربراہ جسٹس (ر) اعجاز احمد چوہدری کا خطاب
جمعرات 19 مئی 2016 21:33
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مئی۔2016ء)لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن میں زہر آلود مٹھائی کھانے سے 31افراد کی المناک موت کی وجوہات کے تعین اور زہر خورانی سے ہلاکتوں کا تدارک کرنے کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی تشکیل کردہ خصوصی انکوائری کمیٹی کا اجلاس یہاں سول سیکرٹریٹ لاہور میں جسٹس (ر) اعجاز احمد چوہدری کی صدارت میں منعقد ہوا ۔
اجلاس میں کمیٹی کے کنوینر ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ اور ارکان کمیٹی سیکرٹری پرائمری ہیلتھ علی جان ،سیکرٹری آئی اینڈ سی فراست اقبال ،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ فیصل شاہکار ،ڈی جی پنجا ب فرانزک سائنس اتھارٹی ڈاکٹر محمد اشرف طاہر ،سابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی ساجد چوہان ،پیسٹی سائیڈ سپیشلسٹ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر سہیل احمد اورمعروف پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر عیص محمد،ضلع لیہ کے ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسر ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر،ای ڈی اوز ہیلتھ اینڈ ایگری کلچر لیہ کے علاوہ کین کمشنر پنجاب وقاص عالم نے شرکت کی جنہیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.