نوجوان قوم کے معمار ہوتے ہیں، انہیں تعلیم اورہنر سے آراستہ کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں،ملک اور صوبہ اس وقت ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا جب نوجوانوں کو اپنی ذمہ داریوں کااحساس ہوگا
اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمیددرانی کا ’’ماڈل یونائٹیڈ نیشن‘‘کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب
جمعہ 20 مئی 2016 20:52
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مئی۔2016ء ) اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمیددرانی نے کہاہے کہ نوجوان قوم کے معمار ہوتے ہیں انہیں تعلیم اورہنر سے آراستہ کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں،ملک اور صوبہ اس وقت ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا جب نوجوانوں کو اپنی ذمہ داریوں کااحساس ہوگا ،پاکستان دنیا کے ان خوش قسمت ممالک میں شامل ہے جہاں آدھی سے زیادہ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے بلوچستان بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سکاؤٹ یوتھ کونسل کے تعاون سے تین روزہ ’’ماڈل یونائٹیڈ نیشن‘‘کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
محترمہ راحیلہ درانی نے کہاکہ ملک وقوم کابہتر مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں زیور تعلیم اور ہنر سے آراستہ کرکے ملک وقوم کی خدمت کاموقع دیاجائے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ اس کی آدھی سے زیادہ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو قوم کے معمار ہوتے ہیں ،ہماری حتی المکان کوشش ہے کہ مستقبل کے معماروں کی تعلیم وتربیت میں کوئی کمی نہ رہے ،تعلیم یافتہ اورہنر مند نوجوان ملک وقوم کی ترقی میں اہم کرداراداکرسکتے ہیں ،تاہم نوجوانوں کو ان کی ذمہ داریوں کااحساس دلانا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے ،اس وقت تک ملک و قوم ترقی نہیں کرسکتی جب تک اس کے نوجوانوں میں احساس ذمہ داری فروغ نہیں پاتی انہوں نے بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے پروگرام کے انعقاد کوسراہااورامید ظاہر کی کہ اس نوعیت کے پروگرامز کاسلسلہ آگے بھی جاری رہے گا،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری صابر حسین نیازی نے کہاکہ بلوچستان کے نوجوان صلاحیتوں کے اعتباد سے ملک کے کسی صوبے کے نوجوانوں سے کم نہیں بلوچستان کے نوجوانوں میں پوشیدہ ٹیلنٹ کوابھارنے کی ضرورت ہے ،بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن وسائل کوبروئے کار لاکر صوبے کے نوجوانوں کو عالمی سطح پر متعارف کرائیگی اوردنیا پر یہ واضح کیاجائے گاکہ بلوچستان کے نواجوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اور یہ مستقبل کے معمار ملک وقوم کی بھاگ دوڑ سنبھالنے کیلئے ہروقت تیار ہے ،تقریب سے ماڈل یونائٹیڈ نیشن کے صدر سید وقاص نے بھی خطاب کیا اورکہاکہ نوجوانوں کی تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت حوصلہ افزاء ہے انہوں نے کہاکہ ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ بلوچستان کے نوجوان امن کے پیامبر ہے جو امن کے پیغام کو ملک بھر میں عام کریں گے ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.