ماہرین زراعت کی موسم گرما کی شدت کے باعث اروی کے کاشتکاروں کو فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت
اتوار 22 مئی 2016 14:12
فیصل آباد۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء ) ماہرین زراعت نے موسم گرما کی شدت کے باعث اروی کے کاشتکاروں کو فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ بہتر پیداوار کے حصول کیلئے 6 سے 7 دن کے وقفہ کے دوران آبپاشی کو یقینی بنائیں اور خود رو پودوں کی تلفی پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کریں۔
(جاری ہے)
ایک ملاقات کے دوران انہوں کہا کہ اروی کی فصل میں جڑی بوٹیاں تیزی سے پرورش پاتی ہیں اس لئے جڑی بوٹیوں کی بروقت گوڈی کر کے انہیں فصل سے نکال باہر کرنا چاہئے تاکہ وہ کھاد، آبپاشی اور فصل کی پیداوار میں نقصان کا باعث نہ بن سکیں۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ پودوں کی بغل میں شگوفے جلد پھوٹ پڑتے ہیں اس لئے گوڈی کے دوران ان کو توڑ دینا چاہئے ورنہ کچالو زیادہ اور اروی کم بنے گی جس سے کاشتکاروں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر پیداوار کے حصول کیلئے جب پودے 30 سے 50 سینٹی میٹر اونچے ہوجائیں تو کھیت کی زرخیزی کو مدنظر رکھتے ہوئے فصل کو ایک سے ڈیڑھ بوری امونیم نائٹریٹ فی ایکڑ ڈالنی چاہئے جس سے اروی کی بمپر کراپ حاصل ہوسکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.