فاطمہ جناح میموریل میڈیکل کالج کے طلبہ کے ڈرامے اور فلمیں فن اور آرٹ کے بہترین نمونے قرار
پیر 23 مئی 2016 12:49
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء) پاکستان میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ، زندگی کے ہر شعبے میں ایک سے بڑھ کر ایک فنکار موجود ہے ، ہمارے ڈاکٹر ایکٹروں سے بڑے ایکٹر ہیں ۔یہ باتیں پرائیڈ آف پرفارمنس سینئر اداکار مسعود اختر نے فاطمہ جناح میموریل میڈیکل کالج کی ڈرامیٹک سوسائٹی کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں جس کا اہتمام علی کمپلیکس آڈیٹوریم میں کیا گیا ۔
جس میں آرٹسٹ طلبہ ڈاکٹروں نے مختصر دورانیہ کے 5اسٹیج ڈرامے اور سماجی مسائل پر مختصر دورانیہ کی فلمیں پیش کیں جن میں سے ڈرامہ ” کٹھ پتلی “ نے پہلی اور ” میں ٹھہری عورت ذات “ نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ جبکہ ڈرامہ ” قصور ، انصاف اور بوجھ بھی انتہائی پسند کیے گئے ۔(جاری ہے)
اس طرح فلم ” پہچان “ نے پہلی اور ” خدا کی تلاش “ نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔
جیوری میں اداکار مسعود اختر ، ڈرامہ نگار منیر راج ، کالم نویس ریاض صحافی اور ڈائریکٹر علی رضا شامل تھے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی نیشنل کونسل آف آرٹس کے سابق سربراہ اور معروف اداکار توقیر ناصر تھے ۔ انہوں نے ڈاکٹر فنکاروں کے ڈراموں اور فلموں کو فن و آرٹ کے بہترین نمونے قرار دیتے ہوئے کہا کہ چشمہ جب پھوٹتا ہے تو اپنا راستہ خود بنا لیتا ہے ، ان ڈاکٹر فنکاروں کی راہ میں بھی کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔ تقریب سے خاتون سیاستدان کشمالہ طارق اور ڈرامیٹک سوسائٹی کی صدر شہریار بانو نے بھی خطاب کیا ۔ فاطمہ جناح میموریل کالج کے پرنسپل جمشید ناصر اور پروفیسر نادیہ یزانی نے انعامات تقسیم کیے ۔مزید قومی خبریں
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.