عزیر بلوچ کی پاکستان ‘دبئی ‘ ایران اور مسقط میں کروڑوں روپے مالیت کی جائیدادیں اور بینک اکاونٹس کا انکشاف
پیر 23 مئی 2016 14:51
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء) لیاری گینگ کے سرغنہ عزیر بلوچ کی پاکستان ‘دبئی ‘ ایران اور مسقط میں کروڑوں روپے مالیت کی جائیدادیں اور بینک اکاونٹس کا انکشاف ہوا ہے جے آئی ٹی کی دستخط شدہ دستاویز کے مطابق شارجہ میں عزیر بلوچ کے برادر نسبتی کے نام پر ساڑھے11لاکھ درہم کا گھر اور اسی کے نام دبئی انٹرنیشنل سٹی میں 5لاکھ درہم مالیت کا دفتر ہے۔
مسقط میں ایک دوست شاکر کے نام پر 9لاکھ درہم کا بنگلہ ‘ اسی دوست کے نام پر 6لاکھ درہم کا پلاٹ ہے۔ ایران کے شہر چا بہار میں رشتے دار جلیل کے نام پر ایک کروڑ روپے مالیت کاگھر بھی ہے۔دبئی کے ایک بینک اکاؤنٹ میں عزیر بلوچ کے 2لاکھ درہم موجود ہیں ‘دبئی میں اس کی بیوی کے نام پر بھی اکاؤنٹ میں 5لاکھ درہم ہیں۔(جاری ہے)
نیشنل بینک پاکستان دبئی برانچ میں بھی بیوی کے نام دو اکاؤنٹ میں ساڑھے تین لاکھ درہم موجود ہیں ۔
دبئی میں ایک لاکھ 55ہزار درہم مالیت کی لینڈ کروزر اور 22ہزار درہم کی کار بھی عزیر بلوچ کی ملکیت ہے۔ یہ تھے بیرون ملک اثاثے اب بات پاکستان کی۔ لیاری چاکیواڑہ کے نجی بینک میں بیوی کے نام پر 15لاکھ روپے موجود ہیں 25لاکھ روپے مالیت کی ایک گاڑی بھی عزیربلوچ کی ملکیت ہے، لیاری سنگولین میں رشتے دار فہد کے نام پر ڈھائی کروڑ روپے مالیت کا گھر ہے،بیوی کے نام پر مویشی اور گودام کی مالیت چار کروڑ روپے ہے۔چاکیواڑہ میں ہی 4کروڑ روپے مالیت کی ایک ایکڑ زمین ہے، گھاس منڈی میں جوئے کا اڈا چلانے والے اعجاز میمن کے پاس ایک کروڑ روپے ہیں ‘ رئیس گوٹھ میں سوا کروڑ روپے مالیت کی 16ایکڑ زمین ہے۔عزیر بلوچ کے منیجر دلدار بھٹی کے نام پرملیر میں 6کروڑ روپے مالیت کی ہاؤسنگ اسکیم ہے ‘ملیر میں بھی ایک ہاؤسنگ اسکیم میں ایک کروڑ 60لاکھ روپے کی شراکت داریمزید اہم خبریں
-
وزیر خارجہ سے نائجیرین ہم منصب کی ملاقات ،اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کی سمز بلاک کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی
-
چین کا چانگ ای 6 مشن بین الاقوامی تعاون کا عملی مظاہرہ ہے، سفیر خلیل ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب رند کی ملاقات
-
پاکستان میں 22 ملین لڑکے اورلڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک نہیں ہیں، اقوام متحدہ
-
ماہواری سے میناپوز تک: خواتین کو ذہنی اور جسمانی مسائل سے کیسے نمٹنا چاہیے؟
-
خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف بیان بازی پر فیصل کریم کنڈی کو گورنر کے عہدے سے نوازا گیا،بیر سٹر سیف
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع
-
اسحاق ڈار کی نائیجیرین ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
-
4 سال پہلے تک خواتین فون کرکے شادی کی پیشکش کرتی تھیں، مولانا طارق جمیل
-
نومئی کواندرون خانہ بغاوت ہوئی جس کی کوئی مثال نہیں ملتی،وزیردفاع
-
وزیراعظم شہبازشریف سے گندم اسیکنڈل تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کی ملاقات، پیر تک حتمی رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.