ڈرون حملوں کے خلاف امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی،ڈرون حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں۔طارق فاطمی

وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے ڈرون حملوں کے خلاف امریکی سفیر کو احتجاج ریکارڈ کروایا اور شدید مذمت کی،ایسی کارروائیاں چارملکی رابطہ گروپ کی کوششوں پر اثرانداز ہوسکتی ہیں،ایسے واقعات سے مثبت نتائج مرتب نہیں ہونگے۔ترجمان دفتر خارجہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 23 مئی 2016 19:07

ڈرون حملوں کے خلاف امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی،ڈرون حملے اقوام متحدہ ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23مئی۔2016ء) :پاکستان نے ڈرون حملوں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔ذرائع کے کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے امریکی ڈرون حملوں کے خلاف امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا۔جہاں پر انہوں نے امریکی سفیر کو ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا اور شدید مذمت کی۔

طارق فاطمی نے امریکی سفیر سے کہا کہ ایسے واقعات سے مثبت نتائج مرتب نہیں ہونگے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے امریکی سفیرکوبتایا کہ ڈرون حملہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔جبکہ ڈرون حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف ہیں۔طارق فاطمی نے کہا کہ اقوام متحدہ کا چارٹر رکن ملکوں کی علاقائی سالمیت کی گارنٹی دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چارملکی رابطہ گروپ کی کوششوں پرایسی کارروائیاں اثرانداز ہوسکتی ہیں اور یہ چارملکی رابطہ گروپ افغان حکومت،طالبان میں امن مذاکرات میں سہولت فراہم کررہاہے۔ترجمان کے مطابق اس موقع پرطارق فاطمی نےدہشتگردی کیخلاف جنگ میں تعاون برقراررکھنےکی ضرورت پرزوردیا۔