پیمرا نے ڈی ٹی ایچ کے لائسنسنگ اور بولی کے معاملے پر ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی
سی سی ٹی وی نیوز، سی سی ٹی وی نائن ڈاکومنٹری کی ڈسٹریبیوشن رائٹس کے اجراء کی بھی منظوری،پاکستانی ناظرین کیبل اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے ذریعہ چین کے سرکاری ٹی وی چینلزبا آسانی دیکھ سکیں گے،ترجمان
پیر 23 مئی 2016 22:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مئی۔2016ء) پیمرا نے ڈی ٹی ایچ کے لائسنسنگ اور بولی کے معاملے پر ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی ہے ذیلی کمیٹی ڈی ٹی ایچ پر مشتمل تمام دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد اتھارٹی کو سفارشات پیش کرے گی۔ پیمرا اتھارٹی کا 113 واں اجلاس چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی زِیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پیمرا نے ڈی ٹی ایچ کے لائسنسنگ اور بولی کے معاملے پر ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو تمام دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد اتھارٹی کو سفارشات پیش کرے گی۔
ذیلی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں اتھارٹی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی،اجلاس میں سی سی ٹی وی نیوز اور سی سی ٹی وی نائن ڈاکومنٹری کی ڈسٹریبیوشن رائٹس کے اجراء کی بھی منظوری دی۔(جاری ہے)
پاکستانی ناظرین کیبل اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے ذریعہ چین کے سرکاری ٹی وی چینلزبا آسانی دیکھ سکیں گے،بیان میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی نے یہ فیصلہ پاکستان اور چین کے ما بین برادرانہ تعلقات کو مزیدمستحکم کرنے کے لیے کیا۔
پیمرا اتھارٹی نے 8 یونیوسٹیوں کے ایف ایم لائسنسوں میں توسیع کی منظوری دیدی۔نان کمرشل ایف ایم ریڈیو اسٹیشن لائسنسوں کی مزید پانچ سال کے لیے تجدید کی منظوری دی گئی، توسیع پانے والی یونیورسٹیوں میں نمل یونیورسٹی، فاطمہ جناح وومین یونیورسٹی، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ،یونیورسٹی آف کراچی، لاہور کالج فار وومین یونیورسٹی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بھی شامل ہیں۔بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان کی تجدید کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں اے آر وئی زندگی کی کیٹیگری کو کوکنگ سے انٹرٹینمنٹ میں تبدیل کرنے کی بھی منظوری اورنیو ٹی وی کو ایک لاکھ روپیہ جرمانہ اور معافی نشر نہ کرنے پر 26مئی 2016ء کہ شام 4 بجے معطل کرنے کے فیصلے کی توثیق کی گئی۔ ترجمان کے مطابق پیمرا اتھارٹی کا آئندہ اجلاس بدھ یکم جون 2016ء کو ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.