ایبٹ آباد یونیورسٹی کے زیراہتمام بی اے/بی ایس سی کے امتحانات 31 مئی سے شروع ہوں گے

منگل 24 مئی 2016 13:54

ایبٹ آباد۔ 24 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مئی۔2016ء) ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیراہتمام بی اے/ بی ایس سی کے امتحانات 31 مئی 2016ء سے شروع ہوں گے ۔ امتحانات کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ مہتمم امتحانات ایبٹ آباد یونیوسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر محمد علی خان کے مطابق تمام امیدواران کو رول نمبر ان کے فارم پر دیئے گئے پتہ پر ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پراجیکٹ ڈائریکٹر عبدالغفور بیگ اور رجسٹرار ایبٹ آباد یونیورسٹی ڈاکٹر ایوب جدون کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں امتحانات کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور اس سلسلہ میں کسی بھی امیدوار کو کوئی شکایت ہے تو وہ شعبہ امتحانات کے فون نمبرز 0992-811721اور0992-811731 پر رابطہ کر سکتا ہے۔ تمام پرائیویٹ طلباء و طالبات کو ان کے گھروں کے پتہ پر رولنمبر ارسال کر دئیے گئے ہیں۔ رول نمبر نہ ملنے کی صورت میں امتحانات سے2روز قبل یونیورسٹی سے ڈپلیکیٹ رول نمبر بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔