جاپانی کارساز کمپنی ”ٹویوٹا“ کا امریکا سے مزید 16 لاکھ گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان
منگل 24 مئی 2016 15:31
لاس اینجلس ۔ 24 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مئی۔2016ء) جاپان کی کارساز کمپنی ”ٹویوٹا“ نے تاکاتا ائیر بیگز کی فنی خرابی کے باعث امریکا سے مزید 16 لاکھ کے قریب گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان کیا ہے۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹویوٹا نے اپنے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ تاکاتا کے تیار کردہ فرنٹ پسنجر ائیر بیگز میں ممکنہ خرابی کو ٹھیک کرنے کیلئے امریکا سے مزید 16 لاکھ کے قریب گاڑیاں واپس منگوائی جائیں گی جبکہ یہ فیصلہ تاکاتا اور امریکی نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کی حال ہی میں فراہم کردہ معلومات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے امریکی آٹو سیفٹی ریگولیٹرز نے مئی کے آغاز میں ائیربیگز تیار کرنے والی جاپانی کمپنی تاکاتا کو گاڑیوں میں نصب 3 کروڑ 50 لاکھ سے 4 کروڑ ائیر بیگز واپس منگوانے کا حکم دیا تھا جبکہ دنیا بھر سے 5 کروڑ یونٹس واپس منگوائے جا چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹویوٹا کے فیصلے سے کرولا، لیگسز اور شیون کی 2006ء سے 2011ء ماڈل کی گاڑیاں متاثر ہوں گی۔ بیان کے مطابق متاثرہ گاڑیوں کے ائیر بیگ انفلیٹرز یا ائیر بیگ اسمبلی تبدیل کی جائے گی۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.