شرح سود میں ریکارڈ کمی حکومتی قرضوں کی ادائیگی کو آسان بنانا ہے ، نجی شعبہ کاروبار بڑھانے کے بجائے بچانے کیلئے قرضے لے رہا ہے
دعووں کے باوجودحقیقی جی ڈی پی 4.2 فیصد سے کم رہے گا
ملک عثمان منگل 24 مئی 2016 16:08
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مئی۔2016ء) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں ریکارڈ کمی کی وجہ حکومت کی جانب سے بڑھتے قرضوں کی ادائیگی کو آسان بنانا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود کو چھ فیصد سے کم کر کے 5.75 فیصد کر دیا ہے جس کا مقصد نجی شعبہ کو سستے قرضوں کی فراہمی کے بجائے حکومتی قرضوں کی ادائیگی کو آسان بنانا ہے جو تیرہ کھرب کی سطح تک پہنچ چکے ہیں۔
شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ شرح سود میں کمی سے نجی شعبہ کو فائدہ ہو گا جبکہ بینکوں کا منافع کم ہو جائے گا جبکہ عوام کی جانب سے بچت کی حوصلہ شکنی ہو گی جس سے معیشت میں نقدی کی مقدار بڑھ جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ جب سے تیل کی عالمی قیمتیں کم ہو رہی ہیں مرکزی بینک بھی شرح سود کم کر رہا ہے مگر اسکے باوجود نجی شعبہ کی قرضوں میں متوقع اضافہ نہ ہو سکا اور گزشتہ سال کے ابتدائی چھ ماہ کے مقابلہ میں جو ایک سو آٹھ ارب روپے کی اضافی قرضے لئے گئے ہیں ان میں سے کافی کاروبار بڑھانے کیلئے نہیں بلکہ کاروبار بچانے کیلئے ہیں کیونکہ برامدکنندگان کے اربوں روپے کے ریفنڈمسلسل یقین دہانیوں کے باوجود ایف بی آر میں پھنسے ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.