چین اور ملائشیا کا دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

منگل 24 مئی 2016 22:09

چین اور ملائشیا کا دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) چین اور ملائشیا نے دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے ۔چین کے فوجی کمیشن کے نائب سربراہ یوچی لیانگ نے ملائشیا کی بحریہ کے سربراہ داتوسیریٹینگریمااحمد کے ساتھ منگل کو گفتگو کرتے ہوئے سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم اور فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ملاقات میں یو چی لیانگ نے کہا کہ چین ملائشیا کے ساتھ فوجی تعاون خصوصاً بحری افوا ج کے مابین تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

فوجی تعلقات کو مزید مستحکم اور سٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے ملائشیا کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں ۔ انہوں نے کچھ ممالک کی جانب سے جنوبی بحیرہ چین کے تنازعہ کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے اور مشکلات پیدا کرنے کی کاوشوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات کی ہمیشہ مخالفت کی جاتی رہے گی ۔ ملاقات میں ملائشین نیوی چیف نے کہا کہ چین کے ساتھ باہمی اعتماد اور عملی تعاون کو فروغ دینے کی مؤثر کوششیں جاری رکھی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :