کرس گیل پر بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کے دروازے بند ہوگئے
بدھ 25 مئی 2016 12:22
میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25مئی ۔2016ء ) آسٹریلین ٹی ٹونٹی لیگ بگ بیش کی ٹیم میلبورن رینیگیڈز نے ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کو رواں سیزن کے لیے سکواڈ میں شامل نہ کرنیکا اعلان کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق میلبورن رینیگیڈز کے چیف ایگزیکٹیو سٹورٹ کوونٹری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ اپنی ٹیم میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کا اعلان جلد ہی کریں گے تاہم کرس گیل کا نام ان میں شامل نہیں ہے ۔
میلبورن رینیگیڈز کے اس اعلان کیساتھ کرس گیل کے بگ بیش میں شرکت کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں کیونکہ دیگر ٹیموں نے اپنے اپنے سکواڈز میں غیرملکی کھلاڑیوں کو شامل کرلیا ہے جب کہ کچھ ٹیموں کو کرس گیل کے حصول پر دلچپسی نہیں رہی ہے ، کرس گیل نے اپنے ایک انٹر ویو میں کہا تھا کہ وہ سب کچھ بھلا کر ایک بار پھر آسٹریلیا جانا چاہتے ہیں ۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ کرس گیل بگ بیش لیگ کے گزشتہ سیزن میں ایک خاتون صحافی کے ساتھ ناشائستہ گفتگو کرنے پر تنقید کا نشانہ بنے تھے جس کے بعد انہیں معافی مانگنا پڑی تھی اور ان پر 10 ہزار ڈالر جرمانہ بھی کیا گیا تھا ، جارح مزاج بلے باز آئی پی ایل میں ایک بار پھر اسی طرح کے الزامات کی زد میں آئے ہیں ۔
36 سالہ گیل نے بگ بیش کے گزشتہ سیزن میں 32.5 کی اوسط سے 260 رنز بنائے تھے ، انکی نمایاں کارکردگی 17 گیندوں پر 56 رنز تھی جس دوران انہوں نے بھارت کے یوراج سنگھ کا 12 گیندوں پر تیز ترین ٹی ٹونٹی نصف سنچری بنانیکا ریکارڈ بھی برابر کیا تھا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.