وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ انشورنس سکیم کا منصوبہ غریب عوام کی مدد کے لیے تشکیل دیا گیا ہے ،منصوبے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن تمام تر رکاوٹوں کو دور کرے تاکہ اس کے ثمرات ملک کے غریب عوام تک پہنچ سکیں
وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کا اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کوئٹہ ریجن میں جائزہ اجلاس سے خطاب
بدھ 25 مئی 2016 15:26
کوئٹہ۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ انشورنس اسکیم ایک اہم منصوبہ ہے جو ملک کے غریب عوام کی مدد کے لیے تشکیل دیا گیا ہے ،اس منصوبے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن تمام تر رکاوٹوں کو دور کرے تاکہ اس کے ثمرات ملک کے غریب عوام تک پہنچ سکیں۔
یہ بات انہوں نے بدھ کو اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کوئٹہ ریجن میں جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر زونل چیف محمد اورنگزیب ،سیکٹر ہیڈ بلوچستان ناصرالدین مینگل نے وفاقی وزیر کو بلوچستان آفس کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی ،وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کو پرائیوٹ نہیں کیا جارہا بلکہ اسے ایک کارپوریٹ ادارہ بنایا جارہا ہے جس کے لیے نئی قانون سازی میں سیکشن 7,6,5میں اسٹیٹ لائف کے تمام موجودہ ملازمین سمیت ریٹائرڈ ملازمین سیلز فورس اور پالیسی ہولڈرز کو مکمل تحفظ حاصل ہے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپویشن انشورنس کا وہ واحد ملکی ادارہ ہے جس کی دسترس پاکستان بھر کے تمام دور افتادہ دیہی علاقوں تک ہے ،انہوں نے ہدایت کی کہ تشکیل کردہ نئے قوانین اردو میں ترجمہ کرکے تمام ملازمین کو فراہم کیا جائے تاکہ ان کے خدشات دور ہوسکیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.