ضرورت ایجاد کی ماں ہے وفاقی وزیر پانی و بجلی کا مارکیٹیں جلد بند کرنے کا فیصلہ تاجربرادری کو خوش دلی سے قبول کرنا چاہیے‘خاور رشید
اگرمارکیٹیں جلدی بند کرنے سے 15 سو میگا واٹ بجلی کی بچت ممکن ہے تو تمام تاجروں کو حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے رہنا چاہیے
بدھ 25 مئی 2016 20:47
ًلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء ) سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ پنجاب خواجہ خاوررشید نے کہا کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہے وفاقی وزیر پانی و بجلی کا مارکیٹیں جلد بند کرنے کا فیصلہ تاجربرادری کو خوش دلی سے قبول کرنا چاہیے، اپوزیشن عوامی مسائل پر سیاست چمکانے سے بھی گریز کرئے، اگرمارکیٹیں جلدی بند کرنے سے 15 سو میگا واٹ بجلی کی بچت ممکن ہے تو تمام تاجروں کو حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے رہنا چاہیے، آئے روز بڑتی گرمی سے ضرورت بجلی میں اضافہ ہو رہا ہے 5 ہزار میگاواٹ شارٹ فال پر قابو پانے کیلئے عوام کو بھی اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت با خبر ہے کہ گرمی نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے رمضان میں عوام کو درپیش ہر مسائل کو حل کرنا حکومت کی ہی ذمہ داری ہے۔(جاری ہے)
سحر و افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ ہونا تب ہی ممکن ہے جب عوام بجلی کی بچت شروع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان جون میں آ رہا ہے دن طویل ہوتے ہیں، 7 بجے کے بعد افطار ہوا کرے گا، افطار سے قبل اور فوری بعد بھی عوام باآسانی خریداری کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت کے اس فیصلہ کو پاکستان کے تمام تاجر خوش دلی سے قبول کریں اور عوام بھی ایک سچے پاکستانی ہونے کا ثبوت دے وگرنہ رمضان میں بجلی کی کھپت بڑھنے کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کا جن مزیدبے قابو نہ ہوجائے گا۔ اپوزیشن عوامی مسائل پر سیاست نہ چمکائے، اگر بیان بازی بند نہ ہوئی تو عوام تذبذب کا شکار ہو جائے گی، اگر اپوزیشن نے عوام میں تفریق ڈالنے کی کوشش کی تو معاملات میں بے قاعدگی پیدا ہوگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ رمضان میں اشیاء خردونوش پر خصوصی پیکیج کا اعلان کریں اور وفاقی وزیر پانی و بجلی بھی کم سے کم بجلی کی لوڈ شیڈنگ کرعوام کو عید کا تحفہ دیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.