کراچی پریس کلب اور ٹرپل ای کی جانب سے مشیر اطلاعات سندھ
مولابخش چانڈیو کویادگاری شیلڈ پیش کی گئی
بدھ 25 مئی 2016 22:03
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو کو ٹرپل ای اور کراچی پریس کلب کی جانب سے ایک یادگاری شیلڈ پیش کی گئی ،یہ شیلڈٹرپل ای کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ارشد قریشی نے انہیں آرکائیوزڈپارٹمنٹ کے دفترمیں پیش کی۔اس موقعہ پر کراچی پریس کلب اور ٹرپل ای کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ حکومت سندھ آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور صحافیوں ، صحافتی اداروں اور تنظیموں کے مسائل حل کرنے اور انکو ہر قسم کا تحفظ فراہم کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد صحافیوں اور صحافتی اداروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں اور یہ کوشش آئندہ بھی جاری رکھی جائے گی۔(جاری ہے)
مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ صحافت کو ریاست کا چوتھا ستوں کہا جاتا ہے،جس سے اسکی اہمیت واضح ہوجاتی ہے،پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کی مضبو طی کیلئے جو کردار ادا کیا ہے اور آمریتی ادوار میں جس طرح سے جمہوریت پسند قوتوں اور کارکنوں کو بدترین تشددکا نشانہ بنایا گیا،اس دوران صحافیوں پر بھی تشدد اور ظلم کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے ذرائع ابلاغ کی آزادی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس ضمن میں صحافیوں کو پیشہ وارا نہ ذمہ د اریاں خوش اسلوبی اور پرامن ماحول میں سرانجام دینے کیلئے حکومت سندھ نے مؤثر اقدامات اٹھائے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.