چینی کمپنی نے فیکٹری کے 60 ہزار ملازمین کو فارغ کر کے ان کی جگہ روبوٹس سے کام لینا شروع کردیا
جمعرات 26 مئی 2016 15:20
بیجنگ ۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء) چینی کمپنی فاکس کون نے اپنی فیکٹری کے 60 ہزار ملازمین کو فارغ کر کے ان کی جگہ روبوٹس سے کام لینا شروع کردیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک سرکاری افسر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کمپنی کی ایک فیکٹری میں ملازمین کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار سے کم کر کے 50 ہزار کر دی گئی ہے ۔
فاکس کون ٹیکنالوجی گروپ نے اپنے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ مینوفیکچرنگ سے متعلق بہت سے کاموں کو خودکار بنانے کی کوشش میں ہے۔ تاہم کمپنی نے اس بات سے انکار کیا کہ اس کا مقصد نوکریوں کو ختم کرنا ہے۔ بیان کے مطابق ہم روبوٹک انجینیئرنگ اور دیگر مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی کا استعمال بار بار ایک ہی طرح کے اس کام کو کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں جسے پہلے ملازم انجام دیا کرتے تھے اور مینیوفیکچرنگ کے عمل میں ڈیویلپمنٹ، پروسیس کنٹرول اور کوالٹی کنٹرول جیسی چیزوں کو بہتر بنانے کے لیے ہم انھیں ملازمین کو تربیت فراہم کر رہے ہیں تاکہ اس کا معیار بہتر کیا جا سکے۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.