ایڈمرل محمد ذکا ء اﷲ کی جنوبی افریقہ کے نیول اورنیشنل ڈیفنس فورس کے چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان پائے جانے والے تعاون پر تبادلہ
جنوبی افریقہ کی دفاعی اوربحری قیادت کی خطے میں امن اور استحکام کے قیام میں پاکستان نیوی کے کردار اور کوششوں کی تعریف
جمعرات 26 مئی 2016 22:39
کیپ ٹاؤن /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مئی۔2016ء ) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ نے جنوبی افریقہ کی نیوی کے چیف وائس ایڈمرل ایم ایس ہلونگوسے ملاقات کی اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان پائے جانے والے تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم او ر کار کردگی پر روشنی ڈالی،پاک بحریہ کے سربراہ نے جنوبی افریقہ کے چیف آف دی نیشنل ڈیفنس فورس جنرل سولی زچاریہ شوک اورایئر فورس کے چیف لیفٹیننٹ جنرل فیبین مسیمینگ سے بھی ملاقاتیں اور دوطرفہ دفاعی تعلقات کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ جو ان دنوں جنوبی افریقہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔(جاری ہے)
دورے کے دوران ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ نے جنوبی افریقہ کے نیول چیف وائس ایڈمرل ایم ایس ہلونگوانے سے ملاقات کی ۔ ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ کی جنوبی افریقہ نیول ہیڈکوارٹرز آمد پرجنوبی افریقہ کی نیوی کے چیف وائس ایڈمرل ایم ایس ہلونگوانے نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ کو اعزازی سلامی پیش کی گئی ۔اپنے ہم منصب سے ملاقات کے دوران ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ نے باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان پائے جانے والے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔پاک بحریہ کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جس میں کمبائنڈ میری ٹائم کمپین پلان میں شمولیت اور بحری قزاقی کو روکنے کے آپریشنز شامل ہیں میں پاکستان کے عزم او ر کار کردگی پر روشنی ڈالی۔ جنوبی افریقہ کے نیول چیف نے کثیرالملکی ٹاسک فورسز۔150اور151کی کمانڈ ز کے دوران پاکستان نیوی کے پیشہ ورانہ امور اور صلاحیتوں کی تعریف کی۔بعد ازاں، پاک بحریہ کے سربراہ نے جنوبی افریقہ کے چیف آف دی نیشنل ڈیفنس فورس جنرل سولی زچاریہ شوک اورایئر فورس کے چیف لیفٹیننٹ جنرل فیبین مسیمینگ سے ملاقات بھی کی۔چیف آف دی نیشنل ڈیفنس فورس سے ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعلقات کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنوبی افریقہ کے چیف آف دی نیشنل ڈیفنس فورس نے خطے میں امن اور استحکام کے قیام میں پاکستان نیوی کے کردار اور کوششوں کو سراہا۔ امید کی جاتی ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ کے اس دورے سے دونوں ممالک اور بالخصوص دونوں ممالک کی نیول فورسز کے درمیان تعاون میں مزید اضافہ ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.