ڈسٹرکٹ پولیس بہاولنگر کے دفتر نے ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر احسان صادق کے تبادلے کے احکامات کا تمسخر اڑانا شروع کردیا
ملک عثمان جمعہ 27 مئی 2016 12:50
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 مئی۔2016ء ) ڈسٹرکٹ پولیس بہاولنگر کے دفتر نے ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر احسان صادق کے تبادلے کے احکامات کا تمسخر اڑانا شروع کردیا ۔سات یوم گزرجانے کے باوجودبہاولنگر ضلع کے حوالے سے 16پولیس افسران کے تقرر وتبادلوں میں سے ایک پر بھی عملدرآمد نہ ہوسکا۔ قاعدہ و ضابطہ قانون اور ڈسپلن فورس کی مثال بنے ہوئے پولیس افسران اپنے سینئر آفیسر کے احکامات کو ماننے سے صاف انکاری ہیں۔
ڈاکٹر احسان صادق نے بہاولنگر سے 10ایسے پولیس افسران کو ضلع بدرکرنے احکامات دئیے جو محکمانہ غفلت ،لاپرواہی اور کرپشن کی درجنوں انکوائریوں میں ملوث ہیں۔بڑے میاں انسپکٹر اور سبحان اللہ چھوٹے میاں ٹرینی اے ایس آئیز نے بھی آر پی او کے احکامات کو تسلیم نہ کیا ہے۔(جاری ہے)
تفصیل کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر احسان صادق نے تبادلوں پر عملدرآمد کو فوری یقینی بنانے کا حکم دینے کی بابت 20مئی کو مراسلہ نمبر 11469/EA-Iجاری کرتے ہوئے بہاولنگر سے ضلع بدر کئے جانے والوں میں انسپکٹر جاوید اختر ،انسپکٹر محمد عمران ،سب انسپکٹر محمد اظہر سعید،سب انسپکٹر محمد عباس ،ٹرینی اے ایس آئی محمد اسماعیل اور ٹرینی اے ایس آئی فراز اسلم کو ضل رحیمیار خان ،سب انسپکٹر جاوید اختر ،سب انسپکٹر فیصل امین ،اے ایس آئی مظہر حسین اور ٹی اے ایس آئی اللہ یار کو بہاولپور ضلع میں لگایا گیا۔
اسی طرح بہاولنگر کی خالی آسامیوں پر ضلع رحیمیار خان سے انسپکٹر اظہر اقبال،سب انسپکٹر محمد اقبال ،اے ایس آئی محمد یار ،جبکہ ضلع بہاولپور سے سب انسپکٹر غلام رسول بھٹی ،سب انسپکٹر محمد سرور اور ٹرینی اے ایس آئی محمد رمضان کو بہاولنگر لگایا گیا ۔ واضح رہے کہ مذکورہ پولیس افسران میں سے ایک بھی افسر نے سات روز گزر جانے کے باوجود آمد روانگی کی زحمت تک نہ کی ہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.