چین کاگاؤں جہاں بچے خطرہ مول لے کراسکول پہنچتے ہیں
جمعہ 27 مئی 2016 22:21
سیچوان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) چین کے ایک گاؤں میں بچے اسکول جانے کے لیے 2624 فٹ بلندی کا سفر دشوار گزار راستوں اور خطرناک سیڑھیوں سے 2 گھنٹے میں مکمل کرتے ہیں اور 2 ہفتے وہیں رہتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق 200 سال قدیم یہ گاؤں،چین کے جنوب میں صوبے سچوان کے پہاڑی علاقے میں واقع ہے۔اس میں کل 72 خاندان آباد ہیں۔گاؤں میں ایک ہی پرائمری اسکول موجود ہے جو پہاڑی کے نیچے موجود ہے۔
یہاں پہنچنے کے لیے گاؤں کے 6 سے 15 سال کے بچے 2 سے زائد گھنٹے کا سفر خطرناک سیڑھیوں کے ذریعے کرتے ہیں۔ اس سفر کے دوران ان کے ساتھ صرف 3 بڑے موجود ہوتے ہیں۔بھاری بھرکم بستوں کے ساتھ خطرناک راستوں کا سفر بچوں کے لیے شدید تھکن کا باعث بھی بنتا ہے اس لیے بچے ایک دفعہ اسکول پہنچ جاتے ہیں تو 2 ہفتے وہیں رہتے ہیں۔(جاری ہے)
اس خطرناک راستے سے متعدد افراد کی جان بھی جاچکی ہے خاص کر برف باری اور بارش کے دنوں میں اسکول کا سفر بچوں کے لیے انتہائی خوف ناک ہو جاتا ہے اس لیے اکثر لوگ اپنے بچوں کو صرف اس راستے کی وجہ سے اسکول بھیجنا نہیں چاہتے۔
اس علاقے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہاں مقیم لوگوں کو باآسانی قریبی آبادی میں منتقل کیا جا سکتا ہے لیکن اپنی زمینوں اور کھیتوں کے نہ ہونے سے یہ بے روزگار ہو جائیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اس پْرخطر علاقے میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.