ڈنمارک دنیاکے انتہائی جدیدیت پسندممالک کے طورپرجاناجاتاہے ’’انوویٹوڈنمارک ‘‘کامقصدمتعددڈینش انوویٹوسلوشنزاوردنیاکے لیے کیے گئے کام کی نمائش کا مقصد ڈنمارک اورپاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات اورشراکت داری کادن منانا ہے
ڈنمارک کے سفارتخانے کی ناظم الامو ر ہیلی نیلسن ، جدیدڈنمارک عالمی چیلنجوں کی طرف ڈینش سلوشنزاورشراکت کے موضو ع پر منعقدہ تقریب سے خطاب
جمعہ 27 مئی 2016 22:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) ڈنمارک کے سفارتخانے کی ناظم الامو ر ہیلی نیلسن نے کہاکہ ڈنمارک دنیاکے انتہائی جدیدیت پسندممالک میں سے ایک کے طورپرجاناجاتاہے ۔انہوں نے کہاکہ ’’انوویٹوڈنمارک ‘‘کامقصدمتعددڈینش انوویٹوسلوشنزاوردنیاکے لیے کیے گئے کام کی نمائش کرناہی نہیں بلکہ ڈنمارک اورپاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات اورشراکت داری کادن منانابھی ہمارامقصدہے۔
جمعہ کوڈنمارک کوبین الاقوامی سطح پرعالمی انوویشن (جدت پسند)لیڈرکے طورپرجاناجاتاہے ،جس کااظہار ڈنمارک سفارتخانے کے زیراہتماماسلام آبادمیں منعقدہ ایونٹ (انوویٹوڈنمارک)کے موقع پربھرپوراندازمیں کیاگیا۔اس ایونٹ میں ایسے بہت سے انوویٹوسلوشنز (جدیدحل)پیش کیے گئے جن کیلئے ڈنمارک عالمی شناخت رکھتاہے ۔(جاری ہے)
ان میں گرین گروتھ ،ترقی ،امن اوراستحکام ،قابل رہائش شہروں سمیت سمارٹ سٹی پلاننگ کے سلوشنزشامل تھے ۔
ڈینش ڈویلپمنٹ کوآپریشن (ڈانیڈا)کے بہت سے مقامی پارٹنرزنے بھی پاکستان میں اپنی کارکردگی اورشراکت کے متعلق سٹال لگائے جن میں صنفی مساوات ،جمہوریت ،انسانی حقوق اورآرٹ وکلچرپربنیادی توجہ دی گئی تھی ۔پاکستان میں کام کرنے والے اکثرڈینش کمپنیوں کی نمائندگی بھی موجودتھی ۔جنہوں نے ہوائی توانائی ،واٹرمنیجمنٹ ،ہیلتھ کیئراورٹیکسٹائل کے شعبوں میں انوویٹوسلوشنزپیش کرکے پاکستان میں اپنے کردارکااظہارکیا۔اپنی خیرمقدمی تقریرمیں چارج ڈی افیئرزایمبیسی آف ڈنمارک ہیلی نیلسن نے کہاکہ ڈنمارک دنیاکے انتہائی جدیدیت پسندممالک میں سے ایک کے طورپرجاناجاتاہے ۔انہوں نے کہاکہ ’’انوویٹوڈنمارک ‘‘کامقصدمتعددڈینش انوویٹوسلوشنزاوردنیاکے لیے کیے گئے کام کی نمائش کرناہی نہیں بلکہ ڈنمارک اورپاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات اورشراکت داری کادن منانابھی ہمارامقصدہے۔اس ایونٹ میں سینکڑوں افرادپرمشتمل بڑی تعدادنے شرکت کی جنہوں نے ڈینش مہارتوں کے مختلف شعبوں کے متعلق جاننے کے علاوہ روایتی ڈینش کھانوں سے بھی لطف اٹھایاجوایمبیسی نے تیارکیے تھے ۔اس موقع پرڈینش لوک موسیقی کابھی اہتمام کیاگیاتھاجس کیلئے ایلوف ویمبرگ کی جوڑی خصوصی طورپرڈنمارک سے آئی ہوئی تھی۔اس جوڑی نے ’’Ukulele‘‘ اورسارنگی پرفن کامظاہرہ کرکے سامعین کو مسحورکردیا۔دونوں سازوں کے ملاپ نے ایسی شمالی آوازتخلیق کی جوانتہائی مہارت سے ہی پیداکی جاسکتی ہے۔یہ جوڑی انگلینڈ،چیک ریپبلک،اسٹونیااورسویڈن کے بین الاقوامی میلوں سمیت 100کنسرٹس میں یہ سازبجاچکی ہے۔پاکستان میں یہ ان کی پہلی پرفارمنس تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.