ایرانی انٹلیجنس ایجنسی کی فراہم کردہ معلومات پر امریکہ نے ملا منصور کو نشانہ بنایا ،گلبدین حکمت یار
حزب اسلامی، افغان حکومت کے درمیان امن معاہدہ ہوچکا مگر ڈرون حملے نے بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے،ایران نے ہر موقع پر امت مسلمہ کی پیٹھ پر چھرا گھونپا ہے، سربراہ حزب اسلامی
جمعہ 27 مئی 2016 22:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء) حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ انجینئر گلبدین حکمت یار نے الزام عائد کیا ہے کہ ایرانی انٹلیجنس ایجنسی نے امریکی انٹلیجنس ایجنٹس کو افغان طالبان سربراہ ملا اختر منصور کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں جس کی بنیاد پر انہیں ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ حکمت یار نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اور ایران نے ملا منصور کو ہٹانے کا ایسا منظم منصوبہ بنایا تھا کہ وہ ایران سے پاکستان میں داخل ہونے کے بعد ایک ایسی مخصوص جگہ پہنچیں جہاں قندھار سے ڈرون طیارے پرواز کر کے انہیں نشانہ بنا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی انٹلیجنس ایجنسی نے اس کردار سے خیانت کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اسلامی اور افغان حکومت کے درمیان امن معاہدہ تقریبا حتمی ہوچکا ہے لیکن ایسے وقت میں ڈرون حملے نے بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے، انہوں نے کہا کہ حزب اسلامی کی ایک شرط یہ بھی ہے کہ حکومت میں ایسی تبدیلی کی جائے تاکہ طالبان کیلئے بھی مذاکرات میں حصہ لینا ممکن ہو۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.