مائیکل جیکسن زندہ ہیں…؟…نئے دعوے اورثبوت سامنے آگئے
ہفتہ 28 مئی 2016 14:22
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مئی۔2016ء) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے اس وقت تہلکہ مچادیا جب ویڈیو بنانے والے نے دعویٰ کیا کہ مشہور پاپ اسٹار مائیکل جیکسن زندہ ہیں۔ ویڈیو میں انہیں ایک ہجوم میں دیکھا جاسکتا ہے۔یوٹیوب پر شیئر کی جانے والی اس ویڈیو کو بے شمار بار دیکھا جاچکا ہے۔ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مائیکل جیکسن زندہ ہیں اور ممکنہ طور پر کینیڈا یا افریقہ میں خفیہ طور پر رہائش پذیر ہیں۔
مائیکل جیکسن کی موت شروع دن سے ہی معمہ بنی ہوئی ہے۔(جاری ہے)
ان کی موت کی وجوہات پر پراسراریت کی ایک دھند لپٹی ہوئی ہے اور اس پراسراریت کو اس وقت مزید ہوا ملی جب ان کی آخری رسومات میں ان کے تابوت کو کھولا نہیں گیا اور بند تابوت پر ہی ساری رسومات ادا کی گئیں۔اس سے قبل بھی مختلف مواقعوں پر انہیں کئی جگہ دیکھنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔گزشتہ سال ان کی برسی کے موقع پر ایک فوٹو گرافر نے دعویٰ کیا کہ اسے آسمان کی چمکتی بجلی میں مائیکل جیکسن کا ہیولہ نظر آیا۔یہی نہیں بلکہ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ مائیکل جیکسن کے گھر میں اکثر ان کا بھوت بھی دیکھا گیا ہے جو گھر میں چہل قدمی اور ڈانس کرتا ہے
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارعامر خان کی فلم ’’لاہور1947 ‘‘ اگلے سال ریلیز ہوگی
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں‘ مایا خان
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.