بیجنگ میں یکم جولائی سے 100روز کے لئے سگریٹ نوشی پر پابندی عائدکرنے کا فیصلہ

ہفتہ 28 مئی 2016 21:47

بیجنگ میں یکم جولائی سے 100روز کے لئے سگریٹ نوشی پر پابندی عائدکرنے کا ..

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مئی۔2016ء)بیجنگ میں سیگریٹ نوشی ترک کروانے کے لئے شہری انتظامیہ کی جانب سے 100روز کے لئے سگریٹ پینے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔بیجنگ میونسپل برائے صحت و خاندانی منصوبہ بندی کے ڈپٹی ڈائریکٹر می ہانگ گوانگ نے ہفتہ کو ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ یکم جولائی سے شہر میں سیگریٹ پینے پر پابندی نافذ العمل ہو گی اور اس کے بعد آئندہ 100دنوں میں کوئی بھی شخص سگریٹ نہیں پی سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے مسلسل سگریٹ نوشی ترک کروانے کے لئے کی کی جانے والی کاوشوں کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں اور اب شہریوں میں عوامی مقامات سمیت اپنے گھروں میں بھی سگریٹ پینے کی تعداد میں بھی کمی ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

مہم کے دوران شہری سگریٹ نوشی ترک کرنے کے لئے ہسپتالوں اور کلینک سے ڈاکٹر کا مشورہ حاصل کر سکتے ہیں ۔سگریٹ نوشی کرنے والے شہریوں کو اپنے تجربات عوام کے ساتھ شیئر کرنے کیلئے بھر پور موقع فراہم کیا جائے گا۔

18سال سے زائد عمر کے شہری جو سگریٹ نوشی کو ترک کرنے کی اس مہم حصہ لینا چاہیں ان کی رجسٹریشن کروانے کے لئے حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ۔ ایسے افراد جو کامیابی کے ساتھ سگریٹ نوشی ترک کریں گے وہ 20ہزار یوآن بطور انعام حاصل کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سگریٹ نوشی ترک کرنے کی مہم کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کی جا رہی ہے اور ایک سروے کے مطابق سگریٹ نوشی کرنے والے بہت سے افراد اسے ترک کر چکے ہیں ۔