سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا وزیر اعظم نواز شریف کی جگہ دوسرا وزیر اعظم لانے کا مطالبہ
آئین میں ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی تصور نہیں ٗوزیر اعظم کا چارج اسحاق ڈار کو دیا جانا غیر آئینی ہے ٗ سابق چیف جسٹس
ہفتہ 28 مئی 2016 21:58
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ و سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے وزیر اعظم نواز شریف کی جگہ دوسرا وزیر اعظم لانے کا مطالبہ کردیا۔ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ آئین میں ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی تصور نہیں ٗوزیر اعظم کا چارج اسحاق ڈار کو دیا جانا غیر آئینی ہے وزیر خزانہ کے وزیر اعظم کی جگہ کام کرنے کا نوٹیفکیشن نہیں دیکھا اور اگر ایساکوئی نوٹیفکیشن ہے بھی تو آئین کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔
وزیر اعظم اور صدر کی عدم موجودگی میں ان کا عہدہ سنبھالنے کا طریقہ کار موجود ہے اگر صدر ملک سے باہر جاتا ہے تو سینیٹ چیئرمین قائم مقام صدر بن جاتے ہیں ۔(جاری ہے)
جس طرح چیف جسٹس کی غیر موجودگی میں سپریم کورٹ کا سینئر وزیر قائم مقام ہوتا ہے اسی طرح وزیر اعظم کی غیر موجودگی میں سینئر وزیر ان کا عہدہ نہیں سنبھال سکتا۔ وزیر اعظم سے ذاتیات کی بات نہیں ہے بلکہ آئینی بحران سے بچنے کیلئے فوری طور پر دوسرے وزیر اعظم کا تقرر کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ اہم تقرری کرنی ہو تو وہ صرف وزیر اعظم ہی کرسکتا ہے جنگ یا ایمرجنسی میں صرف وزیر اعظم ہی صدر کو تجاویز بھجواسکتا ہے ، اگر وزیر اعظم بیمار ہیں اور اسی دن کوئی ایسا واقعہ پیش آجاتا ہے تو آپ کیا کریں گے ، وزیر اعظم کے صحت یاب ہونے کا انتظار نہیں کیا جاسکتا لہٰذا فوری طور پر دوسرے وزیر اعظم کا تقرر کیا جائے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ آئین میں ڈپٹی وزیراعظم کا کوئی تصور موجود نہیں، وزیراعظم کا چارج اسحاق ڈار کو دینا غیر آئینی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ وزیراعظم جلد صحت یاب ہوں، اﷲ بیماری کے ساتھ رحمت بھی بھیجتا ہے اوپن ہارٹ سرجری میں انسان کوما میں ہوتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر خارجہ سے نائجیرین ہم منصب کی ملاقات ،اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کی سمز بلاک کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی
-
چین کا چانگ ای 6 مشن بین الاقوامی تعاون کا عملی مظاہرہ ہے، سفیر خلیل ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب رند کی ملاقات
-
پاکستان میں 22 ملین لڑکے اورلڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک نہیں ہیں، اقوام متحدہ
-
ماہواری سے میناپوز تک: خواتین کو ذہنی اور جسمانی مسائل سے کیسے نمٹنا چاہیے؟
-
خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف بیان بازی پر فیصل کریم کنڈی کو گورنر کے عہدے سے نوازا گیا،بیر سٹر سیف
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع
-
اسحاق ڈار کی نائیجیرین ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
-
4 سال پہلے تک خواتین فون کرکے شادی کی پیشکش کرتی تھیں، مولانا طارق جمیل
-
نومئی کواندرون خانہ بغاوت ہوئی جس کی کوئی مثال نہیں ملتی،وزیردفاع
-
وزیراعظم شہبازشریف سے گندم اسیکنڈل تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کی ملاقات، پیر تک حتمی رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.