عرب لیگ نے لیبیا کی قومی حکومت کو تسلیم کرلیا
پارلیمنٹ اور وزیراعظم نے عرب لیگ کے اقدام کی مذمت کردی
میاں محمد ندیم اتوار 29 مئی 2016 13:09
قاہرہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29مئی۔2016ء) عرب لیگ نے لیبیا میں مختلف دھڑوں پر مشتمل قومی حکومت کو ملک کی نمائندہ قرار دیتے ہوئے عرب وزراءخارجہ کے اجلاس میں لیبیا وزیرخارجہ کو حکومت کے سرکاری نمائندے کے طور پر قبول کر لیا ہے ،تاہم طبرق میں قائم لیبیا کی حکومت اور پارلیمنٹ نے اس پیش رفت کو مسترد کر دیا ہے۔عرب نشریاتی ادارے کے مطابق عرب لیگ کی جانب سے جاری کردہ تازہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبیا کی مخلوط قومی حکومت کو ملک کی نمائندہ قرار دیتے ہوئے اس کے مقرر کردہ محمد طاھر سیالہ کو لیبیا کے باضابطہ سفیر کے طور پر تسلیم کرتی ہے۔
عرب لیگ نے بھی لیبیا میں اپنا سفیر مقرر کر دیا ہے۔قاہرہ میں عرب لیگ کے اجلاس کے موقع پر تنظیم کے سیکرٹری جنرل نبیل العربی نے کہا کہ تمام عرب ممالک لیبیا میں سیاسی عمل کے حامی ہیں مگر عالمی اور علاقائی ممالک کی کوششوں سے فائز السراج کی سربراہی میں قائم کردہ حکومت کو ملک کی نمائندہ حکومت قرار دیتے ہیں۔(جاری ہے)
ادھر لیبیا کی عقیلہ صالح کی قیادت میں قائم کردہ پارلیمنٹ اور ان کے وزیراعظم عبداللہ الثنی نے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے نام اپنے مکتوب میں قومی حکومت کو ملک کی نمائندہ قرار دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے اپنے مکتوب میں نبیل العربی کو لکھا ہے کہ وہ لیبی قوم کو آپس میں تقسیم کرنے کی سازشیں بند کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ قومی حکومت کو لیبیا کی حقیقی نمائندہ قرار دینے کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں اور ان کی ذمہ داری عرب لیگ پرعائد ہو گی۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.